12

عازمین حج کے لیے مقامات مقدسہ کے راستوں کو ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات

[ad_1]

سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے کا سلسلہ گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے کا سلسلہ گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

ریاض: حج کے دوران مقامات مقدسہ کے اطراف کی سڑکوں کو ٹھنڈا رکھا جائے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی روڈ اتھارٹی کی جانب سے حج کے دوران مقامات مقدسہ کے اطراف کی سڑکوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹھنڈا رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انتظار گاہوں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر بھی درجہ حرارت کو معتدل رکھنے کے لیے ایسفالٹ سرفیس کولنگ ٹیکنیک استعمال کی جائے گی۔

عرفات میں مسجد نمرہ کے اطراف کے 25 ہزار اسکوائر میٹر کے علاقے کو اس ٹیکنیک کی مدد سے ٹھنڈا رکھا جائے گا۔ سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے کی مہم کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرمیوں اور خصوصا حج کے دنوں میں بے تحاشا رش کے باعث غیر معمولی گرمی ہوتی ہے اور سڑکیں اس گرمی کو جذب کرتی ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات درجہ حرارت 70 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اس لیے سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنا ضروری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں