[ad_1]
لندن: میکسیکو میں برطانیہ کے سفیر جان بینجمن نے سفارتخانے کے عملے پر رائفل تان لی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق میکسیکو میں برطانیہ کے سفیر جان بینجمن کو نظم و نسق کی سنگین خلاف ورزی پر فوری طور پر اُن کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سفیر کی برطرفی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد سامنے آئی ہے جس میں برطانوی سفیر جان بینجمن کو اپنی کار کی پچھلی نشست پر بیٹھے ایک ملازم پر بندوق تانے دیکھا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سفیر پر ان کے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی گئی تھی۔
برطانوری سفیر نے یہ ویڈیو خود بھی شیئر کی تھی تاہم انھوں نے کیپشن لکھا تھا کہ میکسیکو میں منشیات اسمگلروں کے ہاتھوں روازنہ کی بنیاد پر شہریوں کے قتل پر ایک طنزیہ ردعمل۔
یاد رے کہ یہ واقعہ درانگو اور سینالوا ریاستوں کے سرکاری دورے کے دوران پیش آیا تھا۔
[ad_2]
Source link