10

جنوبی افریقا الیکشن؛ پہلی بار نیلسن منڈیلا کی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی

[ad_1]

30 سالہ تاریخ میں پہلی بار نیلسن منڈیلا کی جماعت کو الیکشن میں اکثریت نہ مل سکی

30 سالہ تاریخ میں پہلی بار نیلسن منڈیلا کی جماعت کو الیکشن میں اکثریت نہ مل سکی

جنوبی افریقا میں ہونے والے انتخابات میں ملک کی 30 سالہ تاریخ میں پہلی بار نیلسن منڈیلا کی پارٹی اے این سی اکثریت حاصل نہ کر سکی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا۔ حکمراں جماعت اے این سی صرف 40 فیصد ووٹس حاصل کرپائی جو کہ گزشتہ الیکشن میں 58 فیصد تھے۔

اسی طرح مرکزی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک الائنس کو 21 اور سابق صدر جیکب زوما کی ایم کے پارٹی کو صرف 14 فیصد ووٹ مل سکے۔

اس طرح نیلسن منڈیلا کی جماعت اور حکمراں جماعت اے این سی سمیت کوئی بھی جماعت الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والی سابق صدر کی ایم کے پارٹی کو 14 فیصد نشستیں ملنے سے اہمیت حاصل ہوگئی ہے اور ان کے بغیر اتحادی حکومت کا بننا مشکل ہے۔

جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا 2018 میں برسراقتدار آئے تھے لیکن وہ اپنی جماعت افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کی مقبولیت برقرار نہ رکھ پائے۔

یاد رہے کہ نیلسن منڈیلا کی جماعت اے این سی نے 1994 میں ملک کے پہلے جمہوری انتخابات کے بعد سے ہمیشہ 50 فیصد سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں