9

اپوزیشن جماعتوں کی مودی کیخلاف حیران کن کامیابی؛ اسٹاک مارکیٹ کریش

[ad_1]

بھارتی لوک سبھا انتخابات 2024؛ مودی کی جماعت کو بڑا دھچکا

بھارتی لوک سبھا انتخابات 2024؛ مودی کی جماعت کو بڑا دھچکا

نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں اتحادی جماعت انڈیا ڈیولپمنٹ انکلیوسیو الائنس (I.N.D.I.A) نے مودی کی اتحادی جماعت کے مقابلے میں غیر متوقع طور پر حیران کن کامیابیاں سمیٹ رہی ہے جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر ایوان زریں کے ہونے والے انتخابات کے مراحل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان انتخابات میں دو بڑے سیاسی اتحادوں نے حصہ لیا۔

حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی حسب سابق نیشنل ڈیموکریٹک الاؤنس کے انتخابی پلیٹ فارم سے میدان میں اتری ہے جب کہ 37 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (I.N.D.I.A) قیادت کانگریس کر رہی ہے۔

لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 نشستیں حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

ابتدائی نتائج کے مطابق کانگریس کی زیر قیادت انتخابی اتحاد (I.N.D.I.A) نے حیران کن طور پر کامیابی حاصل کی ہے اور مودی کے انتخابی اتحاد کے مقابلے میں اب تک 232 نشستوں پر میدان مارلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ الیکشن 2019 میں کانگریس اور اتحادی جماعتوں نے صرف 91 نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب اب تک حاصل ہونے والے نتئاج کے مطابق مودی کا انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس محض 292 نشتیں ہی حاصل کر پایا جب کہ ان کا دعویٰ 400 سے زائد نشستیں حاصل کرنے کا تھا۔

گزشتہ الیکشن میں مودی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے 352 نشستیں حاصل کرکے لینڈ سلائیڈنگ فتح حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ حالیہ انتخابات کے مراحل مکمل ہونے کے بعد ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن اب تک موصول ہونے نتائج اس کی نفی کرتے ہیں۔

مودی کی جماعت کی نشستوں میں کمی اور اپوزیشن کی حیران کن کامیابی پر بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ انڈیکس 4378 پوائنٹس سے گر کر 72 ہزار پوائنٹس پر آگیا۔ یہ گزشتہ 4 برسوں میں سب سے بڑی کمی ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں