[ad_1]
الجزائر سٹی: الجزائر میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں تیزی آگئی ہے اور سافٹ ڈرنکس کے خلاف ’’اسے زنگ لگنے دو‘‘ کا نعرہ بلند کیا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر میں جہاں جہاں معروف برانڈز کی کولڈز ڈرنکس کے اشتہارات، پوسٹرز اور ڈسپلے ہیں وہاں وہاں شہریوں نے اسے زنگ لگنے دو کے بینرز لگا دیے۔
بائیکاٹ مہم کے حامیوں کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین سمیت معصوم شہریوں کا قتل عام کرنے والے اسرائیل اور اس کے حامیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
اس بائیکاٹ مہم نے دنیا بھر میں ان معروف کولڈ ڈرنکس برانڈز اور فاسٹ فوڈز ریسٹورینٹس کے بزنس میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث انھیں اپنے کئی آؤٹ لیٹس بند کرنا پڑ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ان برانڈز نے غزہ میں جارحیت پر اسرائیل کی کھل کر حمایت کی تھی جس پر ان کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا اور ان عوام نے ازخود ان کی مصنوعات کے خلاف بائیکاٹ مہم چلائی۔
[ad_2]
Source link