[ad_1]
جکارتا: انڈونیشیا میں ایک عظیم الجثہ اژدھے کے پیٹ میں کسی انسان کی موجودگی کے شک میں جب اسے چاک کیا گیا تو اس میں لاپتا خاتون کی لاش ملی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اژدھے سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت 48 سالہ فریدہ کے نام سے ہوئی جو بازار میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرکے گھر کے اخراجات میں اپنے شوہر کے ساتھ حصہ ڈالتی تھی۔
3 روز قبل فریدہ کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کے لیے اپنے گاؤں جو ایک جنگل کے قریب واقع ہے سے بازار گئی تھی لیکن نہ تو وہ مارکیٹ پہنچی اور نہ ہی واپس گھر لوٹی تھی۔
شوہر نے پولیس میں رپورٹ میں درج کرائی اور اہل محلہ کے ساتھ اپنی اہلیہ کو ڈھونڈنے لگا تاہم فریدہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ دو روز بعد گاؤں والوں کو ایک اژدھا نظر آیا جس کا پیٹ معمول سے زیادہ پھولا ہوا تھا۔
فریدہ کے شوہر اور اہل خانہ کو شک ہوا کہ شاید اژدھے نے نگل لیا ہو۔ گاؤں والوں کی مدد سے اژدھے کو پکڑ کو اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو سب سے پہلے فریدہ کا سر نظر آیا۔
اژدھے کے پیٹ سے فریدہ کو مردہ حالت میں نکال کر اس کی تدفین کردی گئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اژدھے نے پہلے فریدہ کو پاؤں پر ڈسا اور جب وہ گر گئی تو اس سے لپیٹ کر شکنجے میں جکڑ لیا۔ جس سے خاتون کا دم گھٹ گیا اور وہ مر گئی۔
بعد ازاں اژدھے نے خاتون کو مکمل طور پر نگل لیا۔
[ad_2]
Source link