11

مکہ میں خاتون عازمِ حج کے یہاں بچے کی پیدائش؛ نام محمد رکھ دیا گیا

[ad_1]

نائیجیریا سے آنے والی عازم خاتون کے یہاں بچے کی پیدائش

نائیجیریا سے آنے والی عازم خاتون کے یہاں بچے کی پیدائش

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج کے لیے نائیجریا سے آنے والی ساڑھے سات ماہ کی حاملہ خاتون کو طبیعت بگڑنے پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں تاہم قبل از وقت پیدائش کے باعث بچے کو چند دنوں کے لیے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خاتون عازم حج نے مکہ مکرمہ میں پیدائش پر بچے کا نام محمد رکھا۔ رواں برس حج سیزن میں غیرملکی عازم حج کے یہاں یہ پہلے بچے کی پیدائش ہے۔

اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق ہر سال حج سیزن میں حاملہ عازم حج خواتین کے یہاں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ اکثر حاملہ خواتین ان بابرکت سعادتوں اور مقدس شہر میں بچوں کی پیدائش کی خواہاں ہوتی ہیں۔

اسی طرح ماضی میں بھی منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور انھوں نے اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا تھا جس کا نام منیٰ رکھا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں