8

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 49 ہلاک

[ad_1]

کشتی حادثے میں لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے:فوٹو:فائل

کشتی حادثے میں لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے:فوٹو:فائل

صنعا: یمن کے ساحلی علاقے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی کے 140 مسافر تا حال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ یمن کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں 260 تارکین وطن سوار تھے۔کشتی کے 71 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ واقعے میں ڈوبنے والے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں 31 خواتین اور6 بچے بھی شامل ہیں۔

کشتی میں سوارتارکین وطن کا تعلق ایتھوپیا اور صومالیہ سے تھا اور وہ یمن پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں