[ad_1]
جکارتا: انڈونیشیا میں ایک مزاحیہ اداکار کو محمد نام کی توہین کا مرتکب ہونے پر 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے صوبے سماٹرا میں پیش آیا تھا۔ اولیا رحمان نامی مزاحیہ اداکار نے ایک ایسا لطیفہ سنایا تھا جس میں لفظ محمد کا مذاق بنایا گیا تھا۔
انڈونیشیا میں تقریباً ہر شخص کے نام کے ساتھ نبی آخری الزماں کے نام محمد کو بطور محبت، احترام اور شوق کی نیت سے لگایا جاتا ہے لیکن اکثر لوگ اس نام کی توقیر کا خیال نہیں رکھ پاتے۔
مزاحیہ اداکار سے بھی یہی غلطی سرزد ہوئی تھی۔ انڈونیشیا میں نام محمد کی توہین کے جرم کی سزا زیادہ سے زیادہ 5 سال تک کی ہے۔ پراسیکیوٹر نے اداکار کے لیے 8 ماہ کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔
عدالت میں مزاحیہ اداکار نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جس کے باعث اسے کم از کم سزا دی گئی۔
مزاحیہ اداکار اولیا رحمان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام محمد کی توہین کی تھی۔ یہ واقعہ عدالت نے اپنی کارروائی میں اس شخص کو قصور وار قرار دینے کے بعد سزا سنائی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link