12

کویت کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی؛40 بھارتی ہلاک اور30 زخمی

[ad_1]

کویت کے شہر منگاف کی 6 منزلہ عمارت میں 160 بھارتی مزدور رہائش پذیر تھے

کویت کے شہر منگاف کی 6 منزلہ عمارت میں 160 بھارتی مزدور رہائش پذیر تھے

کویت سٹی: کویت کے جنوبی علاقے کی ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 40 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے شہر منگاف کی 6 منزلہ عمارت میں 160 مزدور رہائش پذیر تھے۔ آگ پہلے عمارت کے کیچن میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ عمارت کویت کے سب سے بڑے تعمیراتی گروپ NBTC نے تعمیر کی تھی۔ بھارتی نژاد تاجر  کے جی ابراہم اس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پارٹنر ہیں۔ این بی ٹی سی نے اس عمارت کو 195 سے زائد ملازمین کو کرائے پر دے رکھی تھی۔

کویت کے سینیئر وزیر نے جلی ہوئی عمارت کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج جو کچھ ہوا وہ کمپنی اور عمارت کے مالکان کے لالچ کا نتیجہ ہے۔

پولیس کے بقول عمارت کی تعمیر میں حفاظتی اقدام کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا تھا جس پر عمارت کے مالک، چوکیدار اور کمپنی کے مالک کو بھی واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

زیادہ تر اموات عمارت میں دھواں بھرنے کے باعث مزدوروں کے دم گھٹ جانے سے ہوئیں۔ درجن سے زائد افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالا گیا جب کہ 34 لاشوں اور 35 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

6 زخمیوں نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مرنے والوں کی عمریں 20 سے 50 سال کے درمیان ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں