[ad_1]
دوحا: امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے منصوبے میں حماس کی جانب سے پیش کی گئی بعض تجاویز قبول نہیں۔
امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دوحا میں قطر کے امیر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ میڈٰیا سے گفتگو میں کہا کہ حماس نے امریکا کی جانب سے پیش کیے امن معاہدے میں کچھ ترامیم پیش کی ہیں جو قابل عمل نہیں ہے تاہم بعض تجاویز پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ؛ حماس نے اپنی شرائط رکھ دیں
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حماس کے اقدامات کے جواب اسرائیل کی غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔ حماس کی تجاویز پر مصری اور قطری قیادت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
حماس نے بیان مہں کہا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا کیا جائے۔
[ad_2]
Source link