7

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری، 22 افراد جاں بحق

[ad_1]

ریڈ کراس دفتر پر حملے کے نتیجے میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے:فوٹو:فائل

ریڈ کراس دفتر پر حملے کے نتیجے میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے:فوٹو:فائل

 غزہ: غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر اسرائیلی بمباری میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 45 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ بمباری کا نشانہ بننے ریڈ کراس کے دفتر کی عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری  کے نتیجے میں ریڈ کراس فیلڈ اسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعض کی حالت نازک  ہے۔ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو چکی ہے ۔ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے رفح شہر اور دوسرے مقامات پر بمباری کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی تھی ۔ اسرائیلی فوج  نے دعویٰ کیا کہ  احماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں متعدد جنگجو مارے گئے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج مصر کی سرحد پر واقع شہر رفح پر اپنا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یہ علاقہ مئی کے اوائل سے اسرائیل اور حماس کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ اسرائیلی ٹینک شہر کے مغربی اور شمالی حصوں میں جا رہے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج شہر کے مشرق، جنوب اور مرکز پر پہلے ہی قبضہ کر چکی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں