8

مقبوضہ کشمیر میں مودی کے دورے کیخلاف مکمل ہڑتال

[ad_1]

مودی کے دورے کے موقع پر سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کی آڑ میں سخت پابندیاں عائد

مودی کے دورے کے موقع پر سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کی آڑ میں سخت پابندیاں عائد

 سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کیخلاف جمعے کو مکمل ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال کا اعلان کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کیا، جس کا مقصد بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جموں کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط کے خاتمے تک اپنی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے نریندر مودی کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت اس طرح کے دوروں کے ذریعے عالمی برادری کو علاقے کی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

مودی کے دورے کے موقع پر سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کی آڑ میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

مودی کی قیادت میں بی جے پی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے میں ترقی اور تشدد کا خاتمہ ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں