5

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

[ad_1]

نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا  فوٹو: فائل

نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج کے طالب علم تھے۔

قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کی لاشیں پولیس کے حوالے کردیں اور تاحال والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مودی سرکار کے سیاہ قانون کے تحت ہونے والے بھارتی الیکشن کا غیور کشمیری عوام نے بائیکاٹ کیا تھا جس پر تلملائی ہوئی قابض فوج نے آپریشن تیز کردیا ہے۔

رواں ماہ بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں