[ad_1]
لندن: امریکی خفیہ ایجنسی کے افسر نے برطانوی حکومت کو معروف ٹی وی اینکر کے اغوا، زیادتی اور قتل کے منصوبے کی بروقت اطلاع دیکر ملزم کو گرفتار کروا دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی وی اینکر ہولی ولوبی کے اغوا، زیادتی اور قتل کرنے کا منصوبہ ایک شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ نے 2021 سے 2023 کے درمیان بنایا تھا۔
امریکی خفیہ ایجنسی کے افسر کی اطلاع پر برطانوی پولیس نے مبینہ ملزم گیون پلمب کو حراست میں لے لیا جس کے خلاف مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم ملزم نے ان الزامات کی عدالت میں تردید کی ہے۔
برطانوی پولیس کے بقول ملزم کے موبائل سے خاتون اینکر کی 10 ہزار سے زائد تصاویر ملی ہیں۔ یہ ایک عادی مجرم ہے جسے اس سے قبل 2 خواتین کے اغوا پر سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔
[ad_2]
Source link