6

ویب سیریز ’مرزا پور‘ نے شوبز اسٹار بنادیا، پنکج ترپاٹھی

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہے کہ ویب سیریز ’مرزا پور‘ نے ان کو شوبز اسٹار بنا دیا ہے۔

بلاک بسٹر ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے تیسرے سیزن کے حوالے سے تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے وہ کسی بھی پروجیکٹ میں صرف کاسٹ کا حصہ سمجھے جاتے تھے لیکن ویب سیریز کے بعد انہیں اسٹار کا درجہ مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’مرزا پور‘ نے ان کے شوبز کیریئر میں سنگ میل کا کردار ادا کیا اور اسے توقع سے زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی۔

ایمازون پرائم ویڈیو نے ایکشن تھرلر سیریز کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیزن تھری کی اقساط اگلے ماہ پانچ جولائی سے نشر کی جائیں گی۔

پنکج ترپاٹھی اپنے مخصوص کردار ’قالین بھیا‘ میں نظر آئیں گے اور وہ مرزا پور میں تشدد کی نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔

نئے سیزن میں ’منا ترپاٹھی‘ نظر نہیں آئیں گے کیوں کہ وہ سیزن 2 کے اختتام میں قتل ہوگئے تھے۔

تجسس سے بھرپور ٹیزر سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نیا سیزن بھی طاقت، انتقام، سیاست، غداری، دھوکہ دہی اور خاندانی جھگڑوں کے ارد گرد گھومے گا۔

ایکسل میڈیا انٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن میں ویب سیریز کو گورمیت سنگھ اور آنند ایر نے ڈائریکشن دی ہے اور یہ دس اقساط پر مشتمل ہوگی۔

ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں