7

سفاک نوجوان نے ماں، بہن اور بھائی کی لاش کے ٹکڑے کرکے کتوں کو کھلادیا

[ad_1]

بدبخت بیٹے نے ماں اور بہن کو ذبح  کیا اور چھوٹے بھائی کو پیٹ پر چھری ماری

بدبخت بیٹے نے ماں اور بہن کو ذبح کیا اور چھوٹے بھائی کو پیٹ پر چھری ماری

قاہرہ: مصر میں بے رحم نوجوان نے اپنی ماں، بہن اور چھوٹے بھائی کو بیدری سے قتل کرکے لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈال دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق اہل محلہ نے ایک گھر سے لاشوں کی بُو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ اس گھر کے افراد دو دن سے غائب ہیں۔

پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو تین لاشوں کے ٹکڑے برآمد ہونے پر ملزم محمد الشرقاوی کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزم نے صبح 5 بجے تیز دھار چھری سے پہلے اپنے چھوٹے بھائی کو پہ در پہ وار کرکے قتل کیا اور پھر دوسرے کمرے میں سوئی ہوئی ماں اور بہن کو ذبح کیا۔

بدبخت بیٹے نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کیے۔ بڑے ٹکڑوں کو فریج میں رکھا اور بقیہ ٹکڑوں کو کتے کے آگے ڈال دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذہنی مسائل کا شکار لگتا ہے۔ اسے ذہنی امراض کے مرکز میں رکھا جائے گا اور ماہرین سے علاج کرایا جائے گا۔

تاہم ملزم نے اصرار کیا کہ اسے کسی قسم کا نفسیاتی مسئلہ نہیں ہے لیکن ملزم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس  ک ارادہ قتل کا نہیں تھا لیکن معلوم نہیں یہ سب کیسے ہوگیا۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں