21

ایئرلائنز کی عالمی تنظیم کا حکومت سے ٹکٹوں پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

عالمی تنظیم نے خبردار کیا کہ اس اضافے سے ٹریول ایجنٹس اور ایئرلائنز کا کاروبار متاثر ہوگا—فوٹو: فائل

عالمی تنظیم نے خبردار کیا کہ اس اضافے سے ٹریول ایجنٹس اور ایئرلائنز کا کاروبار متاثر ہوگا—فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایئرلائنز کی بین الاقوامی تنظیم (ایاٹا) نے حکومت پاکستان سے ٹکٹوں پر ٹیکس میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی وزرات خزانہ کو خط لکھ دیا۔

ایئر لائنز کی انٹرنیشنل تنظیم ایاٹا کی جانب سے حکومت پاکستان کو لکھے گئے خط میں ٹکٹوں پر ٹیکس میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ہواٸی سفر پر ٹیکس اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پاکستان میں حالیہ بجٹ میں اچانک بین الاقوامی ہواٸی سفر کے ٹکٹوں پر ٹیکس 150 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے، اس عمل سے پاکستان کے لیے ہواٸی سفر اور سیاحت میں کمی ہوگی۔

بین الاقوامی تنظیم نے کہا کہ قانون کے مطابق ٹکٹوں پر ٹیکس میں اضافے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو چند ماہ قبل اعتماد میں لینا لازمی ہوتا ہے، فضاٸی سفر کے ٹکٹ پر عجلت میں ٹیکس بڑھانے کے فیصلے کو حکومت پاکستان فوری واپس لے۔

مزید کہا گیا کہ ٹیکس کی شرح بڑھنے سے ٹریول ایجنٹس اور ایئر لاٸن کا کاروبار بھی متاثر ہوگا اور اس طرح ٹیکس میں اچانک اضافہ عالمی سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں