7

کینیا؛ کوڑے دان سے 8 خواتین کی لاشوں کے ٹکڑے برآمد

[ad_1]

خواتین کو بیدردی سے مارا گیا تھا اور لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینکے گئے تھے

خواتین کو بیدردی سے مارا گیا تھا اور لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینکے گئے تھے

نیروبی: کینیا کے دارالحکومت کی ایک کچی بستی کے کچرے دان سے 8 خواتین کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنھیں بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاشیں بری طرح گل سڑ گئی تھیں اور ہر جانب تعفن پھیل گیا تھا۔ خواتین کو بیدردی سے مارا گیا تھا اور لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینکے گئے تھے۔

خواتین کے کٹے ہوئے اعضا بوریوں میں بند تھے جب کہ دو لاشیں علیحدہ ملیں۔ خواتین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تاہم اب تک اندھے قتل کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاشوں کی شناخت کے لیے شہر بھر کے تھانوں سے لاپتا خواتین کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں