11

کاسمیٹکس کریموں میں کھالوں کے استعمال پر گدھوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

  کراچی: چین میں گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری کے نتیجے میں پاکستان میں گدھوں کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کاسمیٹکس کریموں میں استعمال ہونے والے گدھے کی قیمت 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ یہی وجہ ہے کہ   لیاری میں گدھا منڈی میں گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے مقامی خریدار کم ہی نظر آتے ہیں۔

فروخت کنندگان کا کہنا ہے چین میں گدھوں کی طلب بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں گدھوں کی کھال سے کاسمیٹکس کی مختلف اشیا بنائی جاتی ہیں جبکہ ای جیا نامی دوا بھی تیار ہوتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں