[ad_1]
بغداد: عراق میں ایک دل دہلادینے والے واقعے میں باپ اور بیٹا ہلاک جب کہ بیٹی شدید زخمی ہوگئی اور قاتل بھی گھر کا ہی ایک فرد نکلا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ عراق کے شہر بصرہ میں پیش آیا۔ ابتدا میں پڑوسی سمجھے کہ 13 سالہ بیٹے سے گولیاں اتفاقی طور پر چل گئیں۔
تاہم پولیس تحقیقات میں ہولناک انکشافات ہوئے ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ وہ گھر والوں کی بات بہ بات ڈانٹ ڈپٹ اور مار پیٹ سے سخت پریشان تھا۔
13 سالہ بیٹے نے پولیس کو مزید بتایا کہ بہت تنگ آنے کے بعد میں نے سب کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ کلاشنکوف صاف کرنے کے بہانے اس نے والد، بھائی اور بہن کو نشانہ بنایا۔
پولیس نے گھر سے آلہ قتل سمیت دو دستی بموں کو بھی تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی۔
[ad_2]
Source link