[ad_1]
بیجنگ: چین میں واقع ایک جاپانی اسکول کے قریب چاقو حملے میں 10 سال کا بچہ ہلاک ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت میں جاپانی اسکول کے قریب ایک بچے کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔
10 سالہ طالب علم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔
بچے کے والد جاپانی جب کہ ماں چینی نژاد ہیں۔ تاحال حملہ آور کا مقتول کے خاندان کے ساتھ کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔
پولیس نے بچے کو چاقو کا حملہ کرکے قتل کرنے والے 44 سالہ ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کرکے آلۂ قتل قبضے میں لے لیا۔
واقعے کے بعد جاپان کی وزارت خارجہ نے چینی ہم منصبوں سے رابطہ کیا اور حملے سے متعلق معلومات لیں۔
جاپانی وزارت خارجہ نے غمزدہ خاندان سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیشی عمل جاری ہے۔ قتل کے محرک کا تعین نہیں ہوسکا۔
[ad_2]
Source link