11

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں ، بیرسٹر عقیل

  اسلام آباد: مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آئین و قانون بنانا یا ترمیم کرنا پارلیمان کا کام ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پرتفصیلی مشاورت کی ،ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ سات دنوں میں حکومت اور آئین سازی کمیٹی کو تجاویز پیش کرے گی۔

تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ جوڈیشل اور لیگل ریفارمز ہونے چاہئیں، اس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ ہمارا عدالتی نظام دنیا بھر میں 139 نمبر پر ہے، اس میں تو بہتری ہونی چاہیے، ڈیم فنڈ اور ریکو ڈیک کیس سامنے ہے جہاں پاکستان کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں