83

غزہ میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مزید 119 فلسطینی شہید

[ad_1]

فوٹو: فلسطینی میڈیا

فوٹو: فلسطینی میڈیا

 غزہ: غزہ میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 119 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے میں 22 فلسطینی شہید ہو ئے۔ شہر کے مشرقی حصے میں واقع الزیتون اسکول میں درجنوں بے گھر فلسطینی خاندانوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف مقامات پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 119 فلسطینی شہید اور 209 زخمی ہوئے ہیں۔

سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 41 ہزار 391 ہوگئی جبکہ 95 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں