68

پیجرز دھماکے؛ ایرانی پاسداران انقلاب نے مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی لگا دی

اپنے کمانڈرز اور اہلکاروں کے زیر استعمال مواصلاتی آلات کی جانچ پڑتال کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب

اپنے کمانڈرز اور اہلکاروں کے زیر استعمال مواصلاتی آلات کی جانچ پڑتال کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب

تہران: ایران کی پاسداران انقلاب نے حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز کے پھٹنے کے واقعات کے بعد اپنے اہلکاروں کے تمام مواصلاتی آلات کے معائنے اور جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے تمام کمانڈرز اور اہلکاروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مواصلاتی آلات کی سیکیورٹی کلیئرنس ملنے تک ان کا استعمال نہ کریں۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تمام مواصلاتی آلات کا معائنہ کیا جائے گا۔ جو چین یا روس سمیت دیگر ممالک سے برآمد کیے گئے ہیں بلکہ وہ بھی جنھیں مقامی سطح پر بھی تیار کیا گیا ہو۔

ایران کے پاسداران انقلاب کے 2 کمانڈرز نے رائٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ یہ احکامات لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال سیکڑوں پیجرز کے تباہ ہونے کے بعد جاری کیے گئے۔

یہ خبر پڑھیں : حزب اللہ کے زیرِ استعمال دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز ایران سے آئے تھے ؟

انھوں نے رائٹرز کو بتایا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ اسی طرح پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس لیے سیکیورٹی کلیئرنس ضروری ہے۔

خیال رہے کہ لبنان میں چند روز قبل حزب اللہ کے کمانڈرز اور کارکنان کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز دھماکوں سے پھٹ گئے تھے جس میں 40 کے قریب جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں دھماکے کیسے ممکن ہوئے؟

بعد ازاں ان افراد کی نماز جنازہ کے دوران حزب اللہ کے کارکنان کے زیر استعمال واکی ٹاکی بھی دھماکے سے پھٹنے لگے جس میں 20 جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ان تمام حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی تھی جس نے مبینہ طور پر ان آلات میں درآمد ہونے کے درمیان کہیں کسی مقام پر بارودی مواد بھرا تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں