[ad_1]
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو دھمکی دی ہے کہ ہر کوئی ہمارے نشانے پر ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے آرمی ہیڈ کوارٹر میں فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ لبنانی عوام ہماری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر اپنے گھروں سے نکل جائیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا جواز پیش کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ ان گھروں میں میزائل اور خود کار ہتھیار رکھ رہی ہے جس سے ہمیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔
وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے حزب اللہ کو جواب دیتی ہے۔ لبنان کی عوام سے ہماری کوئی جنگ نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کی لبنان پر بمباری؛ خواتین بچوں سمیت 492 شہید، 1600 سے زائد زخمی
نیتن یاہو نے لبنان پر بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شمالی علاقوں میں سیکیورٹی کے توازن اور طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اب ہم اسی عہد کو نبھارہے ہیں۔
نیتن یاہو نے اپنی فوج اور عوام کو خبردار کیا کہ حزب اللہ ہماری اس کارروائی کے جواب میں جنوبی لبنان سے حملے کرے گا۔ ہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ لبنان میں گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں 35 بچوں سمیت 492 افراد شہید اور ایک ہزا ر 645 زخمی ہوگئے۔
[ad_2]
Source link