63

یحییٰ السنوار کی شہادت سے متعلق اسرائیلی دعوے پر حماس کا ردعمل آگیا

اسرائیلی انٹیلی جنس نے یحییٰ السنوار کے فضائی حملے میں مارے جانے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے

اسرائیلی انٹیلی جنس نے یحییٰ السنوار کے فضائی حملے میں مارے جانے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے

تل ابیب: حماس نے اپنے سربراہ یحییٰ سنوار کے ایک فضائی حملے میں شہید یا رابطہ منقطع ہوجانے سے متعلق اسرائیلی دعوے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ تنظیم کا اپنے سربراہ یحییٰ سنوار کے ساتھ مربوط اور مؤثر رابطہ برقرار ہے اور ہم ان سے ہدایات لے رہے ہیں۔

ترجمان حماس نے کہا کہ اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔ سربراہ یحییٰ سنوار محفوظ ہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی بھرپور قیادت کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : یحییٰ سنوار شہید ہوگئے؟ اسرائیلی انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کردیں

ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ اسرائیل ان جھوٹے پروپیگنڈے سے فلسطینیوں کے جذبے اور حوصلوں کو پست کرنا چاہتا ہے لیکن صیہونی ریاست کو اس میں شدید مایوسی ہوگی۔

ترجمان حماس نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ یحییٰ سنوار کی قیادت میں فلسطینی قابض اسرائیل سے اپنا حق چھین کر رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ان اطلاعات پر کہ غزہ میں فضائی حملے میں یحییٰ سنوار مارے گئے، اسرائیلی انٹیلی جنس نے ان کی شہادت کی تصدیق کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں