72

16سال قبل بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی لاش بالکونی سے برآمد

[ad_1]

جنوبی کوریا میں 2008 میں بوائے فرینڈ نے سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا تھا، فوٹو: فائل

جنوبی کوریا میں 2008 میں بوائے فرینڈ نے سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا تھا، فوٹو: فائل

سیئول: جنوبی کوریا میں گھر کی بالکونی میں پائپ لائن ڈالنے کے لیے کھدائی کے دوران ایک خاتون کی لاش ملی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بالکونی سے ملنے والی خاتون کی لاش 16 سال پرانی ہے جسے بوائے فرینڈ نے کوئی بھاری چیز مار کر قتل کیا تھا۔

پولیس کو تفتیش میں پتا چلا کہ خاتون کو 2008 میں قتل کیا گیا اور لاشوں کے ٹکڑے کر کے تھیلوں میں بھرا اور بالکونی میں دبا دیے۔ اس قتل کا خاتون کے اہل خانہ کو بھی پتا نہیں چلا تھا۔

خاتون اپنے اہل خانہ سے رابطے میں نہیں تھیں اس لیے تین سال بعد انھیں پتا چلا کہ ان کی بیٹی لاپتا ہے۔ معاملہ پولیس تک پہنچا تو بوائے فرینڈ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

جس نے پولیس کو بتایا کہ میرا ان خاتون سے تعلق لاپتا ہونے سے کافی عرصے پہلے ختم ہوچکا تھا۔ تمام تر تفتیش کے باوجود پولیس خاتون کا سراغ نہ لگا پائی تھی۔

جس کے بعد کیس کو ختم کردیا گیا تھا تاہم اب لاش ملنے اور فرانزک رپورٹ میں تصدیق کے بعد بوائے فرینڈ کو تلاش کرکے گرفتار کیا گیا۔

جس نے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ دونوں اس گھر میں ساتھ رہتے تھے اور کسی بات پر جھگڑے پر میں نے غصے میں آکر کوئی بھاری چیز ماری جس سے اس کی موت ہوگئی تھی۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں