73

امریکی انٹیلی جنس نے قتل کی ایرانی سازش سے ٹرمپ کو آگاہ کردیا

[ad_1]

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران دو بار قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران دو بار قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے

 واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس ادارے نے قتل کی ایرانی سازش سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی آگاہ کرتے ہوئے چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے سابق صدر کو اطلاع دی کہ ان کو ایران کی طرف سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ قتل کی اس کوشش کا مقصد امریکا انتخابات پر اثر انداز ہونا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

ایران نے امریکی سیکیورٹی ادارے کے اس الزام پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ماضی میں امریکی امور میں مداخلت کے حوالے سے امریکی دعوؤں کی تردید کرتا آیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی الیکشن ہوں گے اور اس سے قبل ہی انتخابی مہم کے دوران دو بار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں سے ایک میں وہ زخمی بھی ہوئے جب گولی ان کے کان کو چھو کر گزری تھی۔

گزشتہ ماہ ہی امریکی حکام نے 46 سالہ پاکستانی نژاد ایرانی آصف مرچنٹ پر امریکی شخصیات کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں