48

کسی امریکی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچا تو ایران کو تباہ کر دینا چاہیے؛ ٹرمپ

ایران کو سخت ردعمل دینے کی ضرورت ہے، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کو سخت ردعمل دینے کی ضرورت ہے، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 واشنگٹن:  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر کسی امریکی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچایا تو جواب میں ایران یا اس کے کسی شہر کو مکمل طور پر تباہ کردینا چاہیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا اور ایران ہمارے کسی صدارتی امیدوار کو قتل کی دھمکی تو میں سخت ردعمل دیتا۔

سابق صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں ایران کو کہتا کہ اگر ہمارے کسی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچایا تو تمھارے پورے ملک یا کسی بڑے شہر کو تباہ کردیں گے۔

بدھ کے روز ریاست شمالی کیرولینا میں انتخابی جسلہ سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت کو بھی ایسا ہی ردعمل دینا چاہیے اور ایران کو سختی سے متنبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے نے ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش سے خبردار کرتے ہوئے انھیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جولائی میں پنسلوینیا اور فلوریڈا میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھیں جن میں سے ایک حملے میں وہ زخمی بھی ہوگئے تھے تاہم ان دونوں حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے امکان کو رد کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بغداد میں امریکی میزائل حملے میں پاسدراران انقلاب کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایران نے اُس وقت کے امریکی صدر ٹرمپ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں