[ad_1]
واشنگٹن: امریکا میں وبا کے دوران جنسی پارٹیوں میں شرکت کرنے اور کورونا ویکسین سے متعلق جھوٹ پکڑے جانے پر نیویارک کے میئر کے سابق مشیرِ صحت بھارتی نژاد ڈاکٹر جے ورما کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر جے ورما کورونا وبا کے دوران امریکی شہر نیویارک میں میئر کے مشیر صحت رہے تھے اور وہ ویکسین بنانے والی میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی کے اہم عہدے پر فائز ہیں۔
بھارتی نژاد ڈاکٹر جے ورما کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں کورونا ویکسین سے متعلق گفتگو کرتے اور وبا کے دوران متعدد ڈرگ اینڈ سیکس پارٹی میں شرکت کا اعتراف کرتے سنا جا سکتا ہے۔
آف دی ریکارڈ ہونے والی گفتگو کی ویڈیو پوڈ کاسٹ کرنے والے میزبان نے خود وائرل کیں۔ جس پر بھارتی نژاد ڈاکٹر کے دوغلے پن اور جھوٹ پر تنقید کی جا رہی ہے۔
ویڈیو میں ڈاکٹر جے ورما کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کورونا ویکسین کی مدافعت اتنی ہے جنتی ایک بار کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہمارے جسم میں قدرتی طور پر پیدا ہوجاتی ہے۔
بھارتی ڈاکٹر نے اس ویڈیو میں یہ اعتراف بھی کیا وہ خود وبا کے دوران ڈرگ اینڈ سیکس پارٹیز میں متعدد بار شرکت کر چکے ہیں۔
جس پر کونسل وومن نے کہا کہ سابق مشیر صحت کے بیان نے ہزاروں نیویارکر کو الجھا دیا ہے۔ اپنے حلفیہ بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ ویکسین کے بوسٹر پہلے سے بیمار شدہ افراد کو بھی لگوانی چاہیے لیکن ویڈیو میں وہ اس کا الٹ کہہ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا کی دوا ساز کمپنی سیگا ٹیکنالوجیز نے بھارتی نژاد ڈاکٹر جے ورما کو ایگزیکیٹو وائس پریذیڈنٹ کے عہدے سے برطرف کردیا۔
[ad_2]
Source link