84

مسلم آبادی میں اضافے کے بیان پر بی جے پی رہنما کے تن بدن میں آگ لگ گئی

[ad_1]

مسلمانوں کی آبادی بڑھ گئی ہے اور آئندہ الیکشن میں بی جے پی کا خاتمہ ہوجائے گا

مسلمانوں کی آبادی بڑھ گئی ہے اور آئندہ الیکشن میں بی جے پی کا خاتمہ ہوجائے گا

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے نے کہا کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے مستقبل میں بی جے پی کی حکمرانی جلد ختم ہوجائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر محبوب علی نے مزید کہا تھا کہ مغلوں نے 850 سال حکومت کی تھی۔ ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔

رکن اسمبلی محبوب علی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک کو جلا رہے ہیں، وہ جان لیں کہ عوام جاگ چکے ہیں۔ 2027 میں آپ ضرور جائیں گے اور ہم واپس آئیں گے۔

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی کے اس بیان پر بی جے پی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور ایک نیا تنازع شروع ہوگیا۔

بی جے پی رہنما سبرت پاٹھک نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو جواب دینا چاہیے۔ کیا سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کسی ایک کمیونیٹی کو خوش کرنے کے لیے ہندوؤں کو تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔

بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ اکھلیش یادو کو یاد رکھنا چاہیے کہ ملک بدل گیا ہے۔ ہندوؤں نے نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کو دو بار وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے لیڈر سنیل ساجن نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مہنگائی بڑھی ہے، بے روزگاری بڑھی ہے، بی جے پی کی بدعنوانی بڑھی ہے، ان کے جھوٹ بڑھے ہیں، ان کی نفرت کی سیاست بڑھ گئی ہے۔ سرحدیں محفوظ نہیں ہیں، ریاستیں جل رہی ہیں اور وزیر اعظم خاموش ہیں۔ ایک بڑی آبادی بی جے پی کی شکست کو یقینی بنانا چاہتی ہے اس لیے بی جے پی زیادہ دیر تک اقتدار میں نہیں رہ سکے گی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں