7

لبنان میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، حزب اللہ

لبنانی قصبے میں فوجی ہیلی کاپٹرز زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں، اسرائیلی میڈیا

لبنانی قصبے میں فوجی ہیلی کاپٹرز زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں، اسرائیلی میڈیا

بیروت: اسرائیل کی بری فوج حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کے لیے جنوبی لبنان کے اندر داخل ہوگئیں لیکن انھیں جانباز جنگجوؤں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو پسپا ہونے سے قبل جھڑپ میں شدید نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ مالی اور جانی نقصان پر اسرائیلی فوجی بھاگ کھڑے ہوئے۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل خبردار رہے، اللّٰہ کی مدد سے اگلی بار کہیں زیادہ شدت سے ضرب لگائیں گے، خامنہ ای

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم صیہونی میڈیا نے لبنان کے قصبے میں ایک سنگین سیکورٹی واقعے کی اطلاع دی ہے جس میں شمال میں اسپتالوں کو الرٹ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنانی قصبے میں فوجی ہیلی کاپٹرز زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کی بری فوج 18 سال بعد لبنان میں داخل؛ کئی علاقے خالی کروالیے

یاد رہے کہ اسرائیل نے فضائیہ حملوں کے بعد اب لبنان کے جنوبی علاقوں میں دوبدو لڑائی کے لیے اپنی بری فوجیں داخل کی تھیں۔ اسرائیلی بری فوج نے درجن سے زائد دیہاتوں کو خالی کروالیا۔

ادھر گزشتہ روز ایران نے اسرائیل میں اہم فوجی اور سیکیورٹی اہداف پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے جسے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے ایران کو خمیازہ بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں