39

ایرانی حملوں پر وزیرِاعظم نیتن یاہو کئی گھنٹوں تک زیرِ زمین چھپے رہے، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم، وزیر دفاع اور کابینہ کے ارکان 4 گھنٹوں تک زیر زمین بنکر پناہ لیے رہے

اسرائیلی وزیراعظم، وزیر دفاع اور کابینہ کے ارکان 4 گھنٹوں تک زیر زمین بنکر پناہ لیے رہے

تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے وقت اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو زیرِ زمین بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے مطابق جیسے ہی ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی سرحد عبور کی سائرن بجنے لگے اور وزیراعظم نیتن یاہو اپنی کابینہ کے متعدد ارکان کے ساتھ زیر زمین بنکرز میں چھپ گئے تھے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے ارکان کئی گھنٹوں تک زیر زمین بنکرز میں رہے یہاں تک کہ جب ایران نے حملہ مکمل ہونے کا اعلان کیا۔

ایران کے بیان کے بعد وزیرِاعظم نیتن یاہو اور کابینہ کے ارکان کم از کم 4 گھنٹے بعد زیر زمین پناہ گاہوں سے باہر نکلے۔

یاد رہے کہ محفوظ بنکرز سے باہر نکلنے کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ایک سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے قیمت چکانی پڑے گی۔

ایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے تھے جو اس کے 3 فوجی مراکز پر گرے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں