62

ایرانی حملے پر بوکھلاہٹ کی شکار اسرائیلی فوج نے شہریوں کو موبائل پر کیا میسج کیا

[ad_1]

میسیج میں فوری طور پر محفوظ مقام کی جانب بھاگنے کی ہدایت کی گئی تھی

میسیج میں فوری طور پر محفوظ مقام کی جانب بھاگنے کی ہدایت کی گئی تھی

تل ابیب: گزشتہ شب ایران کے میزائل حملوں کے موقع پر اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو موبائل پر ایک انتباہی میسیج بھیجا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت یروشلم میں برطانوی صحافی ایلس کڈی نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی حملے کے وقت ہم آفس میں معمول کے کام کے لیے موجود تھے کہ اچانک سب کے فون بج اُٹھے۔

برطانوی صحافی نے بتایا کہ سب کے موبائل فون پر ایک ساتھ اسرائیلی فوج کا میسیج آیا تھا جس میں فوری طور پر محفوظ مقام کی جانب بھاگنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج کے اس پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ یہ ایک جان بچانے والی ہدایات ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : ایرانی حملوں پر وزیرِاعظم نیتن یاہو کئی گھنٹوں تک زیرِزمین چھپے رہے

میسیج کے ملتے ہی تمام صحافی عمارت میں بنائے گئے ایک محفوظ بنکر میں منتقل ہوگئے اور اگلی ہدایت تک وہیں پناہ لیے رکھی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حملوں کے وقت وزیراعظم نیتن یاہو اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی زیرزمین بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ 4 گھنٹوں تک بنکرز میں محصور رہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں