64

اسرائیل کی  اشتعال انگیزی روکنے کیلیے حملے ضروری تھے، ایران

[ad_1]

اسرائیل کو ہر اشتعال انگیز کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے،ایران:فوٹو:فائل

اسرائیل کو ہر اشتعال انگیز کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے،ایران:فوٹو:فائل

 نیویارک: ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی روکنے کے لیے حملے ضروری تھے۔

ایران کے مندوب نے مشرق وسطی کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی گزشتہ 2 ماہ  سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کوروکنے اور خطے میں توازن کے لیے میزائل حملے کرنا ضروری تھا۔

ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل خطے کو ناقابل بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے۔ کشیدگی میں اضافہ کوروکنے کے لیے واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ ختم کرے۔ اسرائیل کو ہر اشتعال انگیز کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کے جنگی جرائم رکوانے کا مطالبہ کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں