65

اسرائیلی جارحیت؛ ایک دن میں غزہ میں 70، شام 3 اور بیروت میں 40 افراد شہید

[ad_1]

حزب اللہ کے اسرائیل پر ڈرون حملوں میں متعدد یہودی زخمی ہوگئے

حزب اللہ کے اسرائیل پر ڈرون حملوں میں متعدد یہودی زخمی ہوگئے

حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت پر ڈرونز کی بارش کردی، کئی علاقے دھماکوں سے گونج اُٹھے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے تل ابیب میں ڈرون حملوں سے شہری خوف زدہ ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔ بھگدڑ میں کئی افراد کچل جانے کے باعث بھی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کوئی بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے ان ڈرونز حملوں کے جواب میں  لبنان کے دارالحکومت بیروت کے رہائشی علاقے ایک عمارت پر حملہ کردیا جس میں طبی ادارے کے 6 ارکان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت میں غزہ میں 70 فلسطینی، شام میں 3 شہری جب کہ بیروت میں 40 لبنانی شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے اپنی بری فوج لبنان کے جنوبی علاقے میں داخل کردیں جنھیں حزب اللہ کے جنگجوؤں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز ایک دوبدو جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں