67

خطرہ ٹل گیا؟ ایران میں مسافر بردار پروازیں بحال کردی گئیں

[ad_1]

ایران نے پروازوں پر پابندی اچانک رات ایک بجے بغیر کوئی وجہ بتائے بغیرعائد کی تھی

ایران نے پروازوں پر پابندی اچانک رات ایک بجے بغیر کوئی وجہ بتائے بغیرعائد کی تھی

ایران نے اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے پروازوں پر پابندی اچانک رات ایک بجے بغیر کوئی وجہ بتائے بغیرعائد کی تھی جسے دن میں بحال کردیا گیا۔

ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان جعفر یزارلو نے بتایا کہ بحالی کا فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کیا کہ پروازوں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پابندی کیوں لگائی گئی تھی لیکن مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ پابندی اسرائیلی دھمکیوں کے پیش نظر عائد کی تھی۔

دوسری جانب یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی حکام نے یورپی ایئرلائنز کو 31 اکتوبر تک ایرانی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

واضح رہے کہ منگل کے روز ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت میں ملٹری بیس پر 200 سے زائد راکٹس داغے تھے جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں