61

ایک روز میں 17 اسرائیلی فوجی مار ڈالے، حزب اللہ کا دعویٰ

[ad_1]

فوٹو: اے ایف پی

فوٹو: اے ایف پی

حزب اللہ نے ایک ہی روز میں 17 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا تاہم اسرائیلی فوج نے اسکی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

حزب اللہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جھڑپوں کے دوران 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسلامی مزاحمتی آپریشن روم اپنے معتبر سیکورٹی ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتا ہے، بہادر جنگجوؤں سے ہونے والے معرکوں میں صہیونی دشمن کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کے بعد سے اب تک صرف 9 فوجی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں