70

اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے

[ad_1]

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

بیروت: اسرائیل نے رات گئے ایک بار پھر جنوبی بیروت پر زوردار حملے کیے ہیں، جس کا ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رات گئے ہونے والے یہ حملے حسن نصراللہ پر کیے گیے حملے سے زیادہ بڑے تھے، جس کا ہدف ممکنہ طور پر حزب اللہ کے سربراہ ہاشم صفی الدین تھے۔

قطری ٹی وی کے مطابق حملوں میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، قطری ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروت ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں پر بھی حملے کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری شہید اور151 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ اور مغربی کنارے پر بھی حملے جاری ہیں، اور مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

صہیونی فوج نے پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق۔ تلکرم میں حماس کے مقامی کمانڈر ضاہی یاسر عبدالرازق بھی شہید ہوئے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق، غزہ کے 80 فیصد سے زائد علاقے میں پانی اور سیوریج کی سہولیات ختم ہو چکی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں