87

لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید

[ad_1]

اسرائیلی بمباری سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں:فوٹو:سوشل میڈیا

اسرائیلی بمباری سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں:فوٹو:سوشل میڈیا

بیروت: حزب اللہ سے جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ 20گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے لبنان پرحملوں میں 37 شہری شہید ہوئے۔

لبنان کی وزارت پبلک ورکس اینڈ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق  بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس جمعہ کی صبح اسرائیل نے حملہ کیا جبکہ لبنانی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ  گزشتہ 20 گھنٹوں   کے دوران لبنان پر اسرائیلی حملوں سے 37 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوگئے ہیں۔

حزب اللہ کے مطابق کفر کلا قصبے میں واقع فاطمہ بارڈر کراسنگ کے قریب لبنانی علاقوں میں دراندازی کی کوشش کو پسپا کر دیا گیا۔ اسرائیلی آرمی پریس آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کے ابتدائی دنوں میں اس کی افواج کو نقصان اٹھانا جاری ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں