20

ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے ایک دوسرے پر تنقید کے وار

امریکا میں صدارتی الیکشن اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوں گے

امریکا میں صدارتی الیکشن اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوں گے

 واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پنسلوانیا میں اسی مقام پر جلسے سے خطاب کیا جہاں 13 جولائی کو قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے باعث تقریر ادھوری چھوڑنا پڑی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر آج کے جلسے میں اسٹیج پر ایک بلٹ پروف شیشہ لگایا گیا تھا جس کے عقب میں کھڑے ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریر کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے قاتلانہ حملے کو “شیطانی عفریت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک 12 ہفتے قبل آج شام، اسی زمین پر، ایک سفاک قاتل نے میری آواز ہمیشہ کے لیے دبانے کی کوشش کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جارحانہ اور جذباتی تقریر میں حریف امیدوار کملا ہیرس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور موجودہ صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خود کو امریکیوں کا نجات دہندہ قرار دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن کی پالیسیوں نے ملک کو مجرموں کے لیے محفوظ مقام بنادیا جو سرحد پار کرکے بآسانی ملک میں داخل ہوجاتے ہیں اور جو چاہیں کرتے پھرتے ہیں۔

دوسری جانب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں