62

ایران نے اچانک اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کردیں

[ad_1]

تہران: ایران نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر اچانک پیر کی صبح تک تمام پروازیں منسوخ کردیں۔

رائٹرز کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے سرکاری نیوز ایجنسی کو تصدیق کی ہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی رات ساڑھے 10 سے پیر کی صبح 6:30 بجے تک پروازیں بند رہیں گی۔

سرکاری میڈیا نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشنل پابندیوں کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ایران کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے کے جواب میں اسرائیل نے جوابی حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔

قبل ازیں ایران کے وزیر تیل محسن پاکنزاد نے آج کھرگ میں ملک کی سب سے بڑی تیل تنصیبات کا دورہ کیا اور اس جگہ کی سیکورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے پاسداران انقلاب کے اعلیٰ فوجی کمانڈر سے ملاقات کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں