[ad_1]
تل ابيب: لبنان کے سرحدی علاقےمیں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے دوسرے اہلکار کی ہلاکت کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ تیسرے زخمی کی حالت بھی نازک ہے۔
حماس کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ اب لبنان میں حزب اللہ تک پہنچ گئی ہے اور ایک سال کے دوران دوبدو لڑائی میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 350 سے تجاوز کرگئی جب کہ مجموعی تعداد 1500 سے زیادہ ہے۔
آج حماس کے 7 اکتوبر حملے کا ایک سال بھی مکمل ہونے کے باوجود تاحال غزہ سے اپنے یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کو ممکن بنانے میں ناکام ہے جس پر اسرائیلی عوام ملک بھر میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حماس نے گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرکے 1500 کے قریب فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا اور 250 افراد کو یرغمال بناکر غزہ لے گئے تھے۔
[ad_2]
Source link