50

فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر

[ad_1]

تترک صدر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہٹلر اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں ؛ فوٹو: فائل

تترک صدر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہٹلر اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں ؛ فوٹو: فائل

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ایک بار پھر ہٹلر قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صیہونی ریاست کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی جلد یا بدیر قیمت ادا کرنا ہوگی۔

ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار اسرائیل کے غزہ پر جاری بمباری کا سال مکمل ہونے پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک سال سے مسلسل جاری فلسطینیوں کی نسل کشی  تاحال رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

اپنی تقریر میں ترک صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو “غزہ کا قصائی” قرار دیتے ایک بار پھر ان کا موازنہ نازی جرمنی کے ایڈولف ہٹلر سے کیا۔

ترکیہ کے صدر نے خبردار کیا کہ جس طرح ہٹلر کو انسانیت کے اتحاد نے روکا تھا بالکل اسی طرح اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اس کے نیٹ ورک کو روکا جائے گا۔

ترک صدر طیب اردوان نے عالمی برادری کی بے حسی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دنیا جس میں غزہ کی نسل کشی کا کوئی حساب کتاب نہ کیا جائے وہاں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔

صدر طیب اردوان نے غزہ اور اب لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکامی پر عالمی قوتوں اور تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی نسل کشی، قبضے اور جارحیت کی دیرینہ پالیسی کو اب ختم ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس آج ہی تاریخ میں اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے جس میں اب تک 42 ہزار فلسطینی شہید اور 98 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں