[ad_1]
شیلانگ: بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں گزشتہ چار دنوں کے دوران شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شامل ہیں۔
ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات نے اس ہفتے ریاست کے کچھ حصوں میں 64.5 ملی میٹر (3 انچ) اور 115.5 ملی میٹر (5 انچ) کے درمیان تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ریونیو اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر اور سیکرٹری سنجے گوئل نے رائٹرز کو بتایا کہ صورتحال اب بہتر ہے کیونکہ موسم صاف ہو گیا ہے اور تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ تقریباً 165 دیہات سے 17 ہزار افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش جس کی سرحد میگھالیہ سے ملتی ہے اس کے شمالی حصوں میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد اتوار کو چھ ہو گئی تاہم رات کے دوران بارش نہ ہونے کے باعث صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور سیلابی پانی آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔
[ad_2]
Source link