[ad_1]
بیروت: لبنان نے وسطی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جس سے اسرائیل کے کئی شہروں میں سائرن بجنا شروع ہوئے۔
راکٹ حملے کے نتیجے میں بجنے والے سائرن کی آواز سن کر لوگ پناہ گاہوں میں چلے گئے۔
حزب اللہ کے مطابق راکٹ حملوں میں اسرائیل کے دوسرے بڑے شہر تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی راکٹ فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے ہیں جبکہ متعدد راکٹ خالی جگہوں پر گرے ہیں جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
[ad_2]
Source link