29

حزب اللہ کے اسرائیلی فوجیوں پر میزائل اور راکٹ حملے

اسرائیلی فورسز نے راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا:فوٹو:فائل

اسرائیلی فورسز نے راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا:فوٹو:فائل

بیروت: مزاحمتی تنظیم  حزب اللہ نےاسرائیل کے  مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں پرسیکٹروں میزائل اورراکٹ داغ دئیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  حزب اللہ نے گزشتپ روز تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلیجنس یونٹ اور شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں پرمیزائل اور راکٹ حملے کیے۔ حملوں میں اسرائیلی فوجیوں پر190 راکٹ داغے گئے۔

حزب اللہ کے حملوں میں تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹرز کے ساتھ قائم انٹیلیجنس یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے کچھ راکٹ مار گرانے اور میزائل خالی جگہوں پر گرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا سال مکمل ہونے پر 7  اکتوبر کو غزہ اور یمن سے بھی اسرائیل پر حملے کیے گئے تھے۔ غزہ پراسرائیل کے حملوں میں اب تک تقریبا 50 ہزار فلسطینی مرد، خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں