[ad_1]
اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی میں علاقوں میں اپنے ظلم وجبر کا بازار گرم کیے رکھا اور رہائشی عمارتوں کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں آج غزہ کے وسطی علاقوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔
جبالیہ کیمپ کا تاحال محاصرہ جاری ہے۔ آس پاس کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں جب کہ طبی سامان کی قلت کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
غزہ کے وسطی علاقوں میں کارروائی کے بعد اسرائییلی فوج کی پیشقدمی باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ شمالی علاقوں کی جانب بڑھ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج غزہ میں شمالی علاقوں کو منظم طریقے سے خالی کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جہاں سے اس نے جنوبی لبنان کے مضافاتی علاقوں پر حملوں کو بڑھایا ہے جو حزب اللہ کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,965 فلسطینی شہید اور 97,590 زخمی ہو چکے ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
[ad_2]
Source link