36

بھارتی فضائیہ کے ایئر شو میں 5 افراد ہلاک؛ 100 کی حالت غیر

واقعہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے پیش آیا، وزیر صحت

واقعہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے پیش آیا، وزیر صحت

 چنئی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ انڈین فضائیہ کے ایئرشو کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت سبرامنین نے بتایا کہ ہجوم، حبس اور گرمی کے باعث 102 کے قریب افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے 93 کو فوری علاج کی ضرورت تھی۔

واقعے کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ 15 لاکھ کا مجمع جمع ہو گیا تھا جب کہ مرینا بیچ میں اتنی گنجائش نہیں تھی۔ چھاؤں اور پانی کا انتظام نہیں تھا۔ زیادہ تر لوگ  شو ختم ہونے کے بعد بے ہوش ہوئے۔

بی جے پی نے واقعے کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتنے بڑے پروگرام کے انتظام کی اہلیت نہیں تھی تو گریز کرنا چاہیے تھا۔ کسی کو عوام کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔

ادھر تمل ناڈو کی ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعہ کی انکوائری مکمل کرلی ہے۔ ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں گی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں